۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
ورکشاپ

حوزہ /قم المقدسہ میں مجمع طلاب شگر اور جامعہ روحانیت بلتستان کی طرف سے عصر حاضر کی ضرورت کے تحت فطری دین کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں مجمع طلاب شگر اور جامعہ روحانیت بلتستان کی طرف سے عصر حاضر کی ضرورت کے تحت فطری دین کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

قم المقدسہ میں عصر حاضر کی ضرورت کے تحت دین اور فطرت کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد

کورس کے استاد، حوزہ علمیہ قم کے عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین فدا حسین حلیمی تھے۔استاد فدا حلیمی کا حوزہ کے جید اور مایہ ناز علماء میں سے شمار ہوتا ہے۔

قم المقدسہ میں عصر حاضر کی ضرورت کے تحت دین اور فطرت کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد

کورس کی روش باقی سنتی دروس سے ہٹ کر تھی، جہاں پر ملٹی میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے تصاویری شکل میں تمام جلسات منعقد کئے گئے۔ یہ نئی روش اپنانے کی اشد ضرورت ہے، تاکہ طلاب و علماء دین کیساتھ ساتھ ٹیکنالوجی سے بھی آشنا رہیں۔

استاد فدا علی حلیمی نے ہر درس میں آج کل کے معاشرتی مسائل پر بھی بات کی اور مختلف سوالات کے مدلل اور آسان جوابات بھی سامعین و ناظرین تک پہنچائے، اسی کیساتھ دین اور فطرت کو بہت بہترین انداز میں سمجھایا۔ تمام دروس کو ریکارڈ کر کے صوتی شکل میں ٹیلیگرام پر بھی محفوظ کیا گیا ہے، جن سے بعد میں بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

قم المقدسہ میں عصر حاضر کی ضرورت کے تحت دین اور فطرت کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد

یاد رہے جامعہ روحانیت بلتستان کے دفتر میں اکثر تقویتی کلاسیں اور مختلف قسم کے ورکشاپس رکھے جاتے ہیں۔ اس ورکشاپ میں منظم شرکت کرنے والے طلاب کو جامعہ المصطفیٰ العالمیہ کی طرف سے سند بھی دی جائے گی۔

قم المقدسہ میں عصر حاضر کی ضرورت کے تحت دین اور فطرت کے عنوان سے ورکشاپ کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .